BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 August, 2004, 08:27 GMT 13:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کارگل کے قیدیوں کا تبادلہ

رہائی پانے والے فوجی سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہو رہے ہیں
رہائی پانے والے فوجی سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہو رہے ہیں
ہندوستان اور پاکستان نے پیر کے روز واہگہ کے راستے پانچ سال سے قید کارگل جنگ کے تین قیدیوں کا تبادلہ کیا۔

لاہور اور امرتسر کے درمیان واہگہ چیک پوسٹ سے ہندوستان کے دو جنگی قیدی سرحد پار بھیجے گۓ جبکہ ہندوستان سے ایک پاکستانی جنگی قیدی واپس آیا۔

لاہور میں فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے میجر سید شاہد عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ قیدیوں کا تبادلہ جی ایچ کیو اور رینجرز حکام کنٹرول کررہے ہیں اور اس کی میڈیا کوریج نہیں کی جارہی۔

واہگہ پر رینجرز حکام نے صحافیوں اور فوٹوگرافروں کو سرحدی چوکی کے اندر نہیں جانے دیا۔

واہگہ امیگریشن دفتر کے مطابق واپس بھیجے جانے والے ہندوستانی جنگی قیدیوں کے نام جگسیر سنگھ اور محمد عارف ہیں۔ جگسیر سنگھ کا تعلق پنجاب میں مکتسر کے علاقے میں گاؤں کوٹ بھائی سے ہے اور محمد عارف کا تعلق ریاست اتر پردیش میں میرٹھ سے ہے۔ ان دونوں کو سولہ ستمبر انیس سو ننانوے کو گرفتار کیا گیا تھا۔

رہا ہونے والے پاکستانی جنگی قیدی کا نام سلیم علی شاہ ہے اور ان کے اہل خانہ فوجی اہلکاروں کے ہمراہ انہیں لینے کے لیے واہگہ آئے ہوئے تھے۔

کارگل کی جنگ پاکستان میں ایک متنازعہ سیاسی معاملہ ہے جس پر حزب اختلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کررہی ہے۔ جنگ کے دوران پاکستان نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ اس لڑائی میں اس کے فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

دریں اثناء ہندوستان سے پاکستان کے تین ایسے شہری بھی واپس آئے جو سرحد پار کرنے کے الزام میں قید تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد