کراچی میں آئی ٹی سی این نمائش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کے گورنر عشرت العباد نے پیر کے روز کراچی میں اِنفو ٹیک کامرس نیٹ ورک ایگزبیشن یعنی آئی ٹی سی این کا افتتاح کیا۔ کمپیوٹر کی صنعت سے وابستہ تقریباً دو سو تنظیمیں اس نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔ کئی غیر ملکی تنظیمیں نے بھی نمائش میں سٹال لگائے ہیں۔ گورنر نے نمائش میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے سٹال کا بھی دورہ کیا۔ حاضرین سٹال سے بی بی سی کی ریڈیو نشریات کے بارے میں سوال کرتے رہے۔ نوجوان بہت بڑی تعداد میں نمائش دیکھنے آ رہے ہیں اور مختلف تنظیموں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر کاروباری طبقے سے وابستہ لوگ اس میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بعد میں عام لوگ بھی اس میں شرکت کریں گے۔ حال ہی میں ہونے والے بم دھماکوں کی وجہ سے نمائش کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیئے گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||