طارق عزیز کی بگٹی سے ملاقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمہوری وطن پارٹی کے قائد نواب اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کے مشیر طارق عزیز سے بلوچستان میں جاری منصوبوں پر پات چیت ہوئی ہے جن میں گوادر کی بندرگاہ کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔ اکبر بگٹی بی بی سی کو بتایا کہ اس نے بلوچستان میں قائم کی جانے والی فوجی چھاونیوں کے بارے میں صدر پرویز مشرف کے سب سے قابل بھروسہ مشیر سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ ڈیرہ بگٹی سےٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ طارق عزیز سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی اور اس ملاقات میں وہ ہمیں دیکھ اور تول رہے تھے اور ہم انھیں پرکھ رہے تھے۔ انھوں نے کہا ہے کہ طارق عزیز یہ پیغام لائے تھے کہ حکومت جاننا چاہتی ہے کہ بلوچستان میں کیا کیا منصوبے قبول ہیں اور کیا قبول نہیں ہیں۔ بلوچ سردار نے کہا کہ انہوں نے کوئی مطالبات سامنے رکھے ہیں تو انھوں نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی مطالبات سامنے نہیں رکھے ہیں وہ ہم سے صرف ملنے آئے تھے۔ کچھ موضوعات پر بات ہوئی ہے جن میں گوادر بھی شامل ہے۔ گزشتہ روز صدر پرویز مشرف کی پرنسپل سیکرٹری طارق عزیز نے ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر بگٹی سے کوئی ساڑھے تین گھنٹے تک ملاقات کی تھی لیکن اس وقت اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔ نواب اکبر بگٹی نے اس ملاقات کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مزاکرات کا سلسلہ سنجیدہ ہو انھوں نے پنجابی کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈنگ ٹپاؤ والہ سلسلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ان سے جب پوچھا کہ آیا اس طرح کے اقدامات سے یہ محسوس نہیں ہو رہا کہ حکومت مذاکرات کے زریعے مسائل کا حل چاہتی ہے تو انھوں نے کہ ہے کہ ان کا یہ اندازہ ہے کہ موجودہ صورتحال کو حکومت بھانپ چکی ہے کہ گردو نواح میں مدتوں سے کیا ہو رہا ہے اور اب لوگوں کا کیا رد عمل سامنے آیا ہے۔ یہ ایک آغاز ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہ بہتری کی طرف ہو۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے پہلے گورنر بلوچستان کو بھیجا تھا اور وہ دھمکی پر مبنی پیغام تھا لیکن ہم اس سے مرعوب نہیں ہوئے اب محسوس ہوا ہے کہ وہ عقلمندی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ دو روز قبل کوئٹہ میں کور ہیڈکوارٹر میں گورنر بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان نے کور کمانڈر سے ملاقات کی تھی اور اس سے پہلے نیشنل پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر داخلہ سردار ثناءاللہ زہری اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی مجید اچکزئی نے کور کمانڈر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||