BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 August, 2004, 12:48 GMT 17:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیلی کاپٹر حادثہ: تیرہ فوجی ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثہ: تیرہ فوجی ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں فوج کے اعلیٰ افسر بھی تھے
پاکستان میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سرحد کے جنوبی شہر کرک کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے اس میں سوار تیرا افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر جنوبی وزیرستان میں شکئی کے علاقے میں ایک مرتبہ پھر فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں عام شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

حکام کے مطابق ایم آئی 17 ساخت کا یہ ہیلی کاپٹر معمول کی ایک پرواز پر راولپنڈی سے قبائلی علاقے کے لئے صبح نو بجے روانہ ہوا۔ فوجی حکام کے مطابق تقریبا پرواز کے پینتیس منٹ بعد اس میں کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ پائلٹ نے آخری پیغام میں بتایا کہ وہ اس خرابی کی وجہ سے اترنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے بعد یہ حادثہ ہوا۔

مقامی پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر جنوبی ضلع کرک کے پہاڑی علاقے چوغی سب تحصیل بانڈہ داود شاہ میں گرا۔ قریبی تھانہ خرم کے ایک اہلکار عنایت زمان نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کی آواز بھی غیرمعمولی طور پر خراب سنائی دے رہی تھی اور وہ سیدھا بھی نہیں اڑ رہا تھا۔

’چوغی کے پہاڑ کے قریب اس نے کوہاٹ کی جانب مڑنے کی کوشش کی لیکن وہیں گر پڑا۔ ہم سب وہاں فورا پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ بعد میں دو فوجی ہیلی کاپٹر بھی آئے اور تمام لاشوں کو اٹھا کر لے گئے۔‘

فوجی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین افسر اور دس جوان شامل ہیں۔ حکام نے ان کے نام ابھی جاری نہیں کئے لیکن مرنے والوں میں ایک لیفٹینٹ کرنل اور دو میجر بتائے جاتے ہیں۔

یہ حادثہ پاکستانی فوج کے وائس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل یوسف خان کے جنوبی وزیرستان کے دورے کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔ قبائلی علاقے میں پاکستانی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان کئی ماہ سے تصادم جاری ہے۔

بدھ کی رات گئے تازہ جھڑپ میں نا تو فوجی حکام اور نا ہی عسکریت پسندوں کی جانب سے کسی جانی نقصان کا اعتراف کیا گیا ہے لیکن ایک مرتبہ پھر عام شہری متاثر ہوئے ہیں۔

وانا کے مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں نے بتایا کہ شکئی میں ایک شخص نندر خان خونیاخیل کے مکان پر ایک گولہ گرنے سے وہ خود، اس کے دو نواسے اور ایک عورت ہلاک ہوئی ہے۔

پاکستان فوج نے رات بھر وانا اور تیارزہ کے مقامات پر گولہ باری کی۔

چند فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے لیکن پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

انہوں نے خمرنگ کے علاقے میں جھڑپ کی البتہ تصدیق کی۔ انہوں نے عام شہریوں کی ہلاکت کی بھی نہ تو تصدیق اور نہ تردید کی۔ ان کا موقف تھا کہ یہ ہلاکتیں کم از کم ان کی گولہ باری سے نہیں ہوئیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد