کشمیری رہنماؤں کو بریفنگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جاری مذاکرات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انہیں امید ہے کہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روز دفتر خارجہ میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ وزیر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کا فائدہ کشمیریوں کو بھی پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی طرف مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو۔ خارجہ سیکریٹری ریاض کھوکھر نے پاک بھارت مذاکرات کی پیش رفت کے بارے میں کشمیری رہنماؤں کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ بات چیت کو معنی خیز بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ زور دے رہے ہیں کہ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان کے مطابق بریفنگ میں ستائیس کشمیری رہنماؤں جن میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر سردار محمد انور، وزیراعظم سردار سکندر حیات کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سردار خال ابراہیم، سردار عتیق اور دیگر شامل تھے، شریک ہوئے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی جماعت ’آل پارٹیز حریت کانفرنس، کے نمائندے بھی اس بریفنگ میں شریک تھے۔ حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیاں جاری مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ ان کشمیری رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ آدھی صدی گزرجانے کے بعد دونوں ممالک پرامن طریقے سے کشمیری عوام کی خواہشوں کے مطابق مسائل حل کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||