لاہور: باپ نے بیٹیوں کو ذبح کردیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں بدھ کی صبح پولیس نے ایک شخص کو اس الزام میں گرفتار کیا ہے کہ اس نے اپنی دو بیٹیوں کو گلا کاٹ کر ذبح کردیا تھا۔ تھانہ لٹن روڈ پولیس کے محرر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ باغ گل بیگم فتح شیر روڈ پر پیش آیا۔ پینتیس سالہ ملزم مختار ایک اسکول میں استاد ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی چندا مختار کی شکایت پر یہ مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ شکایت کے مطابق ملزم مختار نے فجر سے پہلے صبح ڈھائی بجے اپنی دو کم سن بیٹیوں حرا اور ثوبیہ کی شہ رگ استرے سے کاٹ کر انہیں ہلاک کردیا۔ ایک لڑکی کی عمر ڈھائی سال اور دوسری کی چار سال ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ اس کا کوئی بیٹا نہیں تھا اور وہ بیٹیوں کو برداشت نہیں کرسکا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ملزم مقروض تھا اور تنگ دستی سے پریشان رہتا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||