قزاقستان کا امن سفیر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امن کے لیے سائیکل پر بہت سے ممالک کا سفر کرنے والے قزاقستان کے سائیکل سوار تغل بیک کسیموف ستائیس جولائی کو اپنے اس امن مشن کے دوران لاہور سے واہگہ باڈر کے ذریعے بھارت کے لیے روانہ ہوئے تغل بیک نے اپنے اس سفر کا آغاز چھ جولائی سے باکو آذر بائیجان سے کیا۔ تہران پہنچ کر وہ جہاز سے اسلام آباد پہنچے اور وہاں سے جمعہ کو لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔ لاہور میں دو روز قیام کے بعد وہ پیر کو دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ تغل بیک کے بقول اسلام آباد لاہور اور دہلی تک سائیکل پر سفر ان کے اس سفر کا مرکزی حصہ ہے جس کا مقصد بھارت اور پاکستان کے درمیان خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ انسٹھ سالہ تغل بیک اپنے اس امن مشن کے دوران دنیا کے متعدد ملکوں کے بیچ تین لاکھ پچاس ہزار کلو میڑ کا سفر طے کر چکے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان اپنے
دونوں ملکوں کے درمیان جنگیں بھی ہوئیں اور ان جنگوں کے بعد دونوں ملکوں کے عوام اور حکمرانوں کو یہ احساس ہوا کہ امن کتنا ضروری ہے اور میں اسی امن کے فروغ کے لیے سائیکل پراس سفر کے لیے نکلا ہوں اگر دونوں ملکوں کی حکومتوں میں عقل ہوئی تو وہ ضرور امن اور دوستی کی بات کریں گے۔ بائیس سال پہلے اپنے اس امن مشن سفر کا آغاز کرنے وانے تغل بیک کسے موف کازکستان کے ایک سکول میں حساب پڑھاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کے اس سفر کا ایک اور مقصد بین الاقوامی اینٹی نیو کلئیر تحریک کی تیرھویں سالگرہ منانا بھی ہے۔ تغل بیک کے بقول پاکستان کے لوگوں نے ان کی بہت پذیرائی کی اور محبت سے پیش آئے تاہم ان کے ملک کے برعکس یہاں کافی گرمی اور حبس ہے تاہم وہ اس گرمی سے تو پریشان نہیں ہوئے البتہ لاہور کی بے ہنگم ٹریفک نے انہیں بہت تنگ کیا۔ تغل بیک کسیموف بھارت کے شہر آگرہ میں قیام کرتے ہوئے اپنے اس امن سفر کا اختتام اٹھائیس اگست کو بمبئی پہنچ کر کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||