BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 July, 2004, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آٹھ زندگیاں قبائلی جھگڑے کی نذر

سندھ
قتل ہونے والوں میں چھ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
پاکستان کے ضلع خیرپور میں پیر پگارا کے آبائی گاؤں پیر جوگوٹھ میں جاگیرانی اور سولنگی قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاندان کے چھ افراد سمیت آٹھ لوگ قتل ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ آج ہفتہ کی صبح گوٹھ کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سولنگی قبیلے کے کچھ مسلح افراد نے سونارو جاگیرانی گاؤں پر حملہ کر کے ایک بچے سعید احمد کو قتل کردیا جبکہ نور احمد گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

بعد میں جاگیرانی قبیلے کے مسلح افراد نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے بٹ ماچھی گاؤں پر حملہ کردیا۔ حملے میں راکٹ اور گرینیڈ استعمال کیے گئے جس کے نتیجے میں زہیراں ماچھی، شریف، محمد مراد، محمد یوسف، نور محمد، اسلم اور گلبہار ہلاک ہوگئے جبکہ تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ قتل ہونے والوں میں چھ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

زخم ہونے والی خاتون شہمیر ماچھی کا کہنا ہے کہ جاگیرانی مسلح افراد نے گاؤں کے لوگوں کو ایک لائین میں کھڑا کر کے گولی چلادی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جاگیرانیوں نے پہلےبھی کئی مرتبہ حملہ کیے ہیں۔

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے پچاس سے زائد افراد کوگرفتار کرلیا ہے- اور ضلع بھر سے پولیس طلب کرکے تعینات کردی گئی ہے-

ڈی پی او عبدالواحد سانگری کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے- ان کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سےپیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ برس قبل جیکب آباد ضلع میں جاگیرانی قبیلے کے ایک بااثر شخص کو قتل کردیا گیا تھا اور اس کا الزام سولنگی قبیلے پر عائد کیا گیا تھا۔

سولنگی اصل میں مچھیرے قبیلے کی ایک شاخ ہے جن کو عام طور پر پسماندہ سمجھا جاتا ہے-

پیر گوٹھ کا علاقہ جو دریائے کےقریب واقع ہے اور کچے کا علاقہ کہلاتا ہے یہاں کم از کم سات قبائلی برادریاں کارو کاری، زمینوں پر قبضے اور دیگر وجوہات کی بنا پر ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہیں اور ان کے درمیان آئے دن تصادم ہوتے ہوتے رہتے ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سےعلاقے میں کھیتی باڑی، کاروبار اور بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے-

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد