الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں بارہ مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو دوبارہ کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر بارہ مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا جائے۔ کراچی میں بارہ مئی کو قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پر تشدد واقعات کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے نو کا تعلق متحدہ مجلس عمل اور تاہم متحدہ مجلس عمل نے اس کامیابی کو بدترین انتخابی دھاندلی قرار دیا تھا۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 243 اور این اے 246 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 127 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے ان نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم الیکشن کمیشن نے ان انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اٹھارہ اگست کو دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 کے سرکاری نتائج کا علان پہلے ہی کر دیا گیا تھا جس نے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے اس نشست پر کامیابی حاصل کر لی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||