BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 July, 2004, 15:44 GMT 20:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طارق عزیز کی کار چوری، برآمد

پنجاب پولیس
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو بھی یرغمال بنا لیا
لاہور میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور لاہور ریس کلب کے صدر طارق عزیز کے زیر استعمال رہنے والی ایک کار کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر چھین لیا تاہم سہ پہر تک گاڑی برآمد کر لی گئی۔

لاہور کے گرین ٹاؤن تھانہ کے محرر دین محمد کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آج صبح آٹھ بجے پیش آیا۔ ہمدرد چوک کے پاس پانچ مبینہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ریس کلب کی کار چھین لی اور اس کے ڈرائیور محمد اسلم کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق یہ سفید رنگ کی ٹیوٹا کار ہے جس کا رجسٹریشن نمبر ایل آر ایس 4110 ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں حفاظتی نظام نصب تھا جس کی وجہ سے وہ شہر کے نواح میں کاہنہ روڈ پر جا کر خود بخود رک گئی اور ڈاکو اسے چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سہ پہر کے وقت گاڑی ریس کلب کےحوالے کر دی گئی تاہم ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری طارق عزیز ریس کلب کے صدر ہیں اور ہر اتوار کو گھڑ دوڑ دیکھنے کے لیے اسلام آباد سے لاہور آتے ہیں۔ ڈاکوؤں کا نشانہ بننے والی یہ گاڑی ان کے استعمال میں رہتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد