BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 July, 2004, 06:01 GMT 11:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی وزیرستان: چھ فوجی زخمی

پاکستانی فوجی
وانا میں پاکستانی فوجی حملہ آوروں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے ۔
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں کل رات گئے نامعلوم حملہ آوروں نے رزمک میں ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں اطلاعات کے مطابق چھ فوجی زخمی ہو گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں آٹھ راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے تین کیمپ کے اندر گرئے جس سے پاکستانی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تاہم کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ البتہ فوجی ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کی طرف سے فائر کیے گئے دو راکٹ ایک قریبی گاؤں میں جا کر گرئے جس سے دو بچے ہلاک ہو گئے۔

ادھر احمدزئی وزیر قبائل کے درمیان حکومت کے دو مطلوب افراد کے خاندان کے دیگر افراد کے مکانات مسمار کرنے کے مسئلے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔

فوجی ٹھکانے پر تازہ حملہ شمالی وزیرستان کے رزمک کے علاقے میں ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق کل رات نامعلوم حملہ آوروں نے آٹھ کے قریب راکٹ فوجی کیمپ پر داغے۔ ان میں اکثر ہدف سے دور گرئے۔

جنوبی وزیرستان کے شکئی سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ خمرنگ گاؤں میں حملہ آوروں کی جانب سے ایک فوجی چوکی پر داغا جانے والا مارٹرقریبی آبادی میں گرنے سے دو لڑکے ہلاک ہوئے ہیں۔

جنگی میدان کے برعکس مذاکراتی عمل سے جنوبی وزیرستان کے مسئلے کے حل کی کوششوں کو بھی آج ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وانا میں احمدزئی وزیر قبائل کا ایک جرگہ باہمی اختلافات کا شکار ہوگیا۔

ایک گروپ حکومت کے دباؤ کے تحت دو مطلوب افراد مولوی عباس اور جاوید خان کے رشت داروں کے مکانات مسمار کرنے کے حق میں تھا جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے۔

مکانات مسمار کرنے کے حق میں قبائلیوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے دباؤ کی وجہ سے اس سے چھٹکارا نہیں جبکہ اس کے مخالفین کا موقف ہے کہ اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اور بے گناہ لوگوں کو نقصان پہنچے گا۔

مزید مکانات کو مسمار کرنے کی غرض سے چالیس رکنی کمیٹی نے آج مسلح لشکر کو وانا میں طلب کیا ہے لیکن قوی خیال ہے کہ ایسا شاید ممکن نہ ہو۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد