BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 July, 2004, 10:49 GMT 15:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جھگڑا قومی ثقافتی پالیسی کا

لاہور میں پتلیوں کا عجائب گھر
لاہور میں پتلیوں کا عجائب گھر
وفاقی حکومت ان دنوں قومی ثقافتی پالیسی بنانے کے لیے مشاورتی سیمینار منعقد کررہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ پہلی قومی ثقافتی پالیسی ہوگی۔ اس موضوع پر چند روز پہلے لاہور میں ایک مشاورتی سیمینار منعقد ہوا تھا۔

تاہم آج پیپلز پارٹی کے رہنما اور دانشور فخر زمان نے ان کوششوں پر سخت تنقید کرتے ہوۓ کہا ہے کہ قومی ثقافتی پالیسی تو پہلے سے موجود ہے جسے وزیراعظم بےنظیر کے دور میں اگست انیس سو پچانوے میں بنایا گیا تھا۔

فخر زمان عالمی پنجابی کانگریس کے سربراہ اور قومی کمیشن براۓ تاریخ و ثقافت اوراکادمی ادبیات کے سابق چئیرمین ہیں۔ ان کا کہنا ہے وزیر ثقافت اور وزارت ثقافت کی بیورو کریسی جھوٹ بول رہی ہے کہ قومی ثقافتی پالیسی موجود نہیں۔

فخر زمان نے الزام لگایا کہ یہ لوگ ایک نئی پالیسی بنانے کے چکر میں یونیسکو سے پیسے بٹورنا اور ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔

بی بی سی سے باتیں کرتے ہوۓ فخر زمان نے کہا کہ انیس سو پچانوے میں
پیپلز پارٹی کے دور میں کابینہ نے یہ قومی ثقافتی پالیسی منظور کی تھی جس کی کاپیاں ایک سو ساٹھ ملکوں کو دی گئیں تھیں اور افریقہ اور لاطینی امریکہ کے کئی ملکوں کے علاوہ ایران اور ہندوستان نے اسے بہت سراہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اگر حکومت نئی کلچرل پالیسی بنانا چاہتی ہے تو پہلے سے موجود پالیسی کو منسوخ کرنے کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرے پھر نئی پالیسی بنائے کیونکہ انیس سو پچانوے میں بنائی گئی پالیسی کو نوازشریف حکومت نے بھی برقرار رکھا تھا اور وہ آج بھی جوں کی توں موجود ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ سپریم کورٹ وزارت ثقافت کے اس جھوٹ کا از خود نوٹس لے کہ ثقافتی پالیسی موجود نہیں اور وہ اگر ایسا نہیں کرتی تو وہ وفاقی محتسب کی عدالت میں جائیں گے اور درخواست کریں گے کہ وزارت ثقافت کا ریکارڈ سر بمہر کیا جائے اور چھان بین کی جائے کہ کیا سچ ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں جو قومی ثقافتی پالیسی بنائی گئی تھی اس کے لیے ڈیڑھ سال مشاورت کی گئی تھی اور چاروں صوبوں سے قد آور دانشوروں اور اسکالروں نے حصہ لیا تھا اور اسے عوام دوست اور مقبول عام کلچر کے مطابق بنایا تھا۔

اس میں کلچر سے متعلق اداروں میں سے بیوروکریسی کا عمل دخل کم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد