BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 July, 2004, 18:35 GMT 23:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ازبک شاطر عالمی چیمپین بن گیا
ازبک شاطر قاسم زانوف
ازبک شاطر قاسم زانوف
ازبک شاطر رستم قاسم زانوف نے ورلڈ شطرنج فیڈریشن کے زیرانتظام عالمی چیمپین شپ ڈرامائی انداز میں جیت لی ہے۔

لیبیائی دارالحکومت ٹریپولی میں ہونے والے عالمی چیمپین شپ کے فائنل میں رستم قاسم زانوف نے تین کے مقابلے میں چار بازیاں جیت کر کامیابی حاصل کی جس پر انہیں چورانوے ہزار ڈالر کا انعام بھی دیا گیا ہے۔

اس فائنل میچ پر خاصا تنازعہ بھی تھا کیوں کہ بہت سارے لوگوں نے ٹریپولی میں فائنل کے انعقاد کو لیبیائی رہنما کرنل قذافی کی طرف سے لیبیا کی عالمی تنہائی ختم کرنے کا ایک ہتھکنڈہ قرار دیا تھا۔

دنیا کے آٹھ سرکردہ شاطر اس بات پر بھی ناراض تھے کے آخر دنیا کے مشہور ترین شاطر روس کے گیری کیسپاروف کو کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلے بغیر ہی کیوں فائنل مقابلوں میس شرکت کی اجازت دی گئی۔

ایک اور تنازعہ اس بات پر تھا کہ لیبیا نے اسرائیلی شاطروں کے کوچوں کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ٹورنامنٹ کے انتظامات سے اختلاف پر دنیا کے سرکردہ شاطروں نے اس کا بائیکاٹ بھی کردیا تھا۔

چوبیس برس کے رستم قاسم زانوف نے فائنل میں انگلستان کے مائیکل ایڈم کو ہرایا۔ ایڈم کی عالمی رینکنگ نمبر چھ ہے اور ٹورنامنٹ سے پہلے ان کو فتح کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد