سندھ کابینہ: چار نئے وزراء کا حلف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سندھ میں اتوار کو صوبائی کابینہ میں چار نئے وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کا کابینہ میں وزراء کی کل تعداد اب اٹھارہ ہو گئی ہے۔ اتوار کو حلف اٹھانے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی اور مسلم لیگ کے تین وزیر شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی جہاں سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیروں سے حلف لیا۔ کابینہ میں حالیہ توسیع کے پہلے متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ کے وزراء کی تعداد برابر تھی نئے وزراء کی شمولیت سے مخلوط حکومت میں شامل ان دو بڑے اتحادیوں کے وزراء میں توازن بگڑ گیا ہے۔ اب مسلم لیگ کے وزراء کی تعداد بڑھ گئی ہے اور کابینہ کی حد تک متحدہ قومی موومنٹ اقلیتی حیثت اختیار کر گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||