BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 July, 2004, 15:22 GMT 20:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قبرص میں دس پاکستانی گرفتار
News image
قبرص میں پولیس نے دس پاکستانی طالبعلموں کو القاعدہ کے ساتھ تعلق کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قبرص کی حکومت نے پاکستانی طالبعلموں کو ملک بدر کرنے کے انتظامات کر رہی ہے۔

پولیس نے گرفتاریوں پر کسی تبصر ے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ دہشت گردی اور سلامتی سے متعلق کسی مسئلے پر بھی تبصرہ نہیں کرتے۔

گرفتار کیے جانے والے طالبعلموں کے دوستوں نے گرفتاری پر حیرت اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

قبرص کے اخبار پولیٹس کے مطابق پاکستانی طالبعلموں کو بغیر کسی وارنٹ ان کے گھروں سے گرفتار کیا گیا۔

اخبار کے مطابق قبرص کی حکومت کو اطلاع ملی تھی کہ ان طالبعلموں کا القاعدہ سے تعلق ہے۔

رپورٹ کے مطابق دس میں سے ایک طالبعلم کو پہلے ہی ملک بدر کیا جا چکا ہے ۔

انٹر کالج کے ڈائریکٹر نے گرفتار کیے جانے والے طالبعلموں کو ’بہترین طالبعلم‘ قرار دیا اور کہا کہ گرفتار ہونے والوں کے والدین گرفتاری پر بہت ناراض ہیں۔

گرفتار ہونے طالبعلم کے ایک بر طانوی دوست نے کہا کہ پاکستانی طالبعلم ایک دوسرے کو اچھے طریقے سے جانتے بھی نہیں ہیں اور ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ تمام ایک ہی کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

برطانوی دوست جس نے اپنا نام ظاہر کرنے گریز کیا ، نےکہا کہ انہیں سمجھ میں نہیں آ رہا کہ ایسا کیوں کیا گیا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی سربراہی میں شروع جنگ میں قبرص میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد