BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 July, 2004, 23:19 GMT 04:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حسام قاضی انتقال کرگئے

حسام قاضی نے انیس سو اسی میں اداکاری کا آغاز کیا تھا
حسام قاضی نے انیس سو اسی میں اداکاری کا آغاز کیا تھا
پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار حسام قاضی سنیچر کوحرکت قلب بند ہونے سے کراچی میں وفات پا گئے ہیں۔

حسام قاضی کی عمر بیالیس سال تھی اور انھوں نے پسماندگان میں بیوی دو بیٹیاں اور ایک ڈیڑھ ماہ کا بیٹا چھوڑا ہے۔ حسام قاضی کا بیٹا پچیس مئی کو پیدا ہوا تھا اس سے پہلے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

حسام کے بڑے بھائی قاضی جلال نے بتایا ہے کہ حسام قاضی نے اسی کی دہائی میں کالج کے دنوں سے اداکاری کا آغاز کر دیا تھا۔ حسام نے کامرس میں ماسٹر کیا اور کوئٹہ کے ایک کالج میں لیکچرر تعینات ہوئے لیکن اداکاری بھی ساتھ ساتھ جاری رہی۔کوئٹہ مرکز سے اگر چند اداکار قومی سطح پر پہنچ پائے ہیں تو ان میں حسام قاضی سب سے نمایاں سمجھے جاتے ہیں۔

سن دو ہزار میں حسام کو معلوم ہوا کے وہ دل کے عارضے میں مبتلاہیں اور اس دوران علاج بھی کرایا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں مکمل صحت یاب قرار دے دیا۔ اس دوران معمولی تکلیف بعض اوقات محسوس ہوتی تھی لیکن مجموعی طور پر حسام اپنے آپ کو بہتر محسوس کرتے تھے۔

حسام قاضی کے چھ بھائی ہیں حسام تیسرے نمبر پر تھا والد اپنا کاروبار کرتے تھے۔ سن دو ہزار میں دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد کالج سے طویل رخصت لے لی اور خود بیوی بچوں سمیت کراچی میں رہنے لگے۔ ان دنوں نجی ٹیلیوژن مرکز کی ایک ڈرامہ سیریل میں کام کر رہے تھے بیوی بچوں کو کچھ روز قبل کوئٹہ بھیج دیا تھا اور خود اتوار کے روز آنے کا کہہ چکے تھے انھیں معلوم نہیں تھا کہ اتوار کو ان کی میت کوئٹہ پہنچے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد