BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 June, 2004, 05:55 GMT 10:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کے ٹو: پانچ پاکستانی ہلاک

دنیا کی دوسری اونچی چوٹی ’کے ٹو‘
’کے ٹو‘: دنیا کی دوسری سب سے اونچی چوٹی
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں حکام کا کہنا ہے کہ دنیا کی دوسری اونچی چوٹی ’کے ٹو‘ کو سر کرنے کے لیے جا رہے اطالوی کوہ پیماؤں کے ایک گروپ کے ہمراہ پانچ مزدور ندی پار کرتے ہوئے ڈوب گئے ہیں۔

اس برس ’کے ٹو‘ کو سر کرنے کی پچاسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں اطالوی کوہ پیماؤں پر مشتمل یہ گروپ ’کے ٹو‘ سر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

گلگت میں شمالی علاقہ جات کے سیکٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ٹیم کے ہمراہ سامان برداری کی غرض سے جا رہے مقامی مزدوروں میں سے پانچ بیس کیمپ کے قریب وادیِ شگار میں ایک ندی پار کرتے ہوئے تیز لہروں کی نظر ہوگئے۔ پولیس ان کی لاشیں اکٹھی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حکام کے مطابق اطالوی کوہ پیما محفوظ ہیں اور انہوں نے اس حادثے کے باوجود اپنی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

وادی شگار گلگت سے تقریباً دوسو میل مشرق میں واقع ہے۔

کے ٹو کو پہلی مرتبہ اکتیس جولائی انیس سو چون میں اطالوی کوہ پیماؤں اچیلی کپماگوننی اور لینو لسڈیلی نے سر کیا تھا۔ اس سالگرہ کی مناسبت سے دو اطالوی ٹیمیں ’کے ٹو‘ کو سر کرنے کی الگ الگ کوشش کر رہی ہیں۔

یہ دونوں ٹیمیں اسی تاریخ کو ’کے ٹو‘ سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد