BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 June, 2004, 19:33 GMT 00:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کا پہلا آئی میکس سنیما گھر
 لندن کا آئی میکس سنیما
آئی میکس سنیما کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ تھری ڈائمنشنل ہوتا ہے
پنجاب کے کلچرل سکریٹری تیمور عظمت عثمان نے بتایا ہے کہ لاہور میں اگلے سال ستمبر میں قذافی سٹیڈیم کے سامنے پاکستان کا پہلا آئی میکس سنیما گھر بنایا جائے گا۔

آئی میکس سنیما کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ تھری ڈائمنشنل ہوتا ہے اور سنیما میں موجود حاضرین ایک خاص عینک لگا کر فلم کے کرداروں کو اپنے سامنے چلتا پھرتا اور اپنے پاس آتا محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروجیکٹ کی لاگت تقریباً چار سو میلن ہے۔ اس پروجیکٹ میں تھیٹر، رسٹورانٹ، شاپنگ مال، اسکیٹنگ ارینا اور سائنس سینٹر شامل ہیں۔

اس وقت دنیا میں آئی میکس سنیما گھروں کی تعداد دو سو ستر ہے جبکہ لاہور میں تعمیر کیا جانے والا یہ پاکستان کا پہلا آئی میکس سنیما گھر ہوگا۔

ایک اندازے کے مطابق آئی میکس تھیٹر کی سکرین عام سینما سکرین کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ بڑی ہوتی ہے جو کہ ستر ملی میٹر کی فلم دکھانے کی گنجائش رکھتی ہے۔

زیادہ تر آئی میکس سنیما گھروں میں تعلیمی امور سے تعلق رکھنے والی فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ کمرشل فلموں کے فارمیٹ کو بھی آئی میکس سنیما کے فارمیٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

جبکہ اس آئی میکس سنیما گھر میں تعلیمی اور تفریحی دونوں طرز کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔

کلچرل سکریٹری تیمور عظمت عثمان نے مزید بتایا کہ اس پروجیکٹ کا آغاز ستمبر سے کیا جائے گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد