BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 June, 2004, 18:48 GMT 23:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مغوی بچہ قتل، پرہجوم جنازہ

 جنازہ
ملزمان نے بچہ کو رہا کرنے کے لیے پچاس لاکھ روپے تاوان میں مانگے تھے۔
سیالکوٹ میں بدھ کی شام سوگواری کی فضا تھی۔

شہر میں بیس روز پہلے تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے بچے کی لاش آج قریبی نہر سے ملی جس کے جنازے میں شہر کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

سیالکوٹ کے معروف کاروباری حیدر پہلوان ، جو صوبائی وزیر صنعت اجمل چیمہ کے رشتہ دار بھی ہیں، کے بیٹے ٹیپو سلطان کو بیس روز پہلے اغوا کرلیا گیا تھا۔

دس جون کو بچے کو نامعلوم کار سوار افراد نے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ گھر سے باہر سائیکل چلا رہا تھا۔ ملزمان نے بچے کو رہا کرنے کے لیے پچاس لاکھ روپے تاوان میں مانگے تھے۔

بچہ کی لاش آج سیالکوٹ سے پینتالیس کلومیٹر دور مرالہ راوی لنک نہر سے تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ نور پور سیفل کے قریب سے ملی ہے۔

بچہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس کے جسم پر تشدد کےنشانات ہیں اور اسے رسیوں سے باندھ کر رکھا گیا۔

بچہ ٹیپو سلطان کو قبرستان بابا شاہ جمال راجہ روڈ پر سپرد خاک کردیا گیا۔ بچہ کو اغوا کرکے قتل کرنے والے ملزموں کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد