BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 June, 2004, 15:35 GMT 20:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اتحادیوں کی تحریری حمایت
چوہدری شجاعت کو میر ظفر اللہ جمالی کو تحریری طور پر نامزد کر دیا ہے
چوہدری شجاعت کو میر ظفر اللہ جمالی کو تحریری طور پر نامزد کر دیا ہے
پاکستان مسلم لیگ کے نئے وزیراعظم کے طور پر نامزد امیدوار چوہدری شجاعت حسین کی نامزدگی کی اتحادی جماعتوں نے حمایت کردی ہے اور قائد ایوان کے لیے ان کا نام تحریری طور پر تجویز بھی کردیا ہے۔

اتوار کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آفتاب شیرپاؤ اور متحدہ قومی موومینٹ کے رہنما فاروق ستار کی رہائش گاہوں پر جا کر مسلم لیگی امیدوار نے ملاقاتیں کیں اور حمایت حاصل کی ۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ انتخاب جیسا بھی ہو وہ انتخاب ہوتا ہے جس کے لئے لوگوں کے پاس جانا پڑتا ہے۔

آفتاب شیر پاؤ کی رہائش گاہ پر اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزارتوں کا سوال اس وقت ان کے سامنے زیر غور نہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وزارتوں کا معاملہ باہمی مشاورت سے طے کرلیا جائے گا۔ تاہم وہ کہہ رہے تھے کہ وزارتوں میں کسی کا حصہ طے نہیں ہے ۔

اس موقع پر آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ انہیں چوہدری شجاعت نے ساتھ چلنے اور حکومتی اتحاد کو مضبوط بنانے کا یقین دلایا ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت نے چوہدری شجاعت کو مشورہ دیا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل مشاورتی کمیٹی بنائی جائے ۔

اس کمیٹی کے قیام کی تجویز پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مشاورت اچھی چیز ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ مشاورت وزیراعظم سے لے کر یونین کونسل کی سطح تک ہونی چاہیئے۔

وزارتوں کی تقسیم کے بارے میں سوال پر آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں بھی ان کی بات ہوئی ہے۔ اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے جس سے وہ مطمئن ہیں۔

دریں اثناء متحدہ قومی موومینٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انہیں سندھ کے معاملات میں مرکزی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مستقبل کے وزیراعظم شوکت عزیز نے اتوار کو پیپلز پارٹی کے سربراہ راؤ سکندر اقبال سے تفصیلی ملاقات کی ہے ۔

یاد رہے کہ چوہدری شجاعت مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے تحریری طور پر حاصل کردہ حمایت اور نامزدگی کے کاغذات پیر کے روز قومی اسمبلی میں پیش کریں گے ۔ نامزدگی کاغذات کی وصولی پیر کے روز دو بجے تک ہوگی اور نئے قائد ایوان کا انتخاب منگل کی شام کو عمل میں آئے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد