BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 June, 2004, 23:49 GMT 04:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امین فہیم یا جاوید ہاشمی؟

امین فہیم اور مولانہ فضل الرحمن
وزارت اعظمی: متحدہ مجلس عمل شائد امین فہیم کی حمایت نے کرے
پاکستان میں قومی اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے حزب اختلاف کا متفقہ امیدوار لانے کے لیے حزب اختلاف کے دونوں بڑے اتحادوں، اتحاد برائے بحالی جمہوریت یعنی اے آر ڈی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیاں رابطے ہوئے ہیں۔

تاہم حزب اختلاف میں رات گئے تک مشاورت جاری رہی اور ان کے رہنماؤں نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیر کی صبح پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متفقہ امیدوار کا فیصلہ ہوجائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے چیئرمین راجا ظفرالحق نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں مولانا فضل الرحمٰن اور حافظ حسین احمد نے ان سے ملاقات کی ہے اور سابقہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری شجاعت کے مقابلے میں حزب اختلاف کا متفقہ امیدوار لانے پر بات کی ہے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ مجلس عمل نے انہیں پیشکش کی ہے کہ اگر مسلم لیگ نواز کا رہنما اے آر ڈی نامزد کرے گی تو اس صورت میں مجلس عمل ان کے امیدوار کی حمایت کرے گی ۔

ایسی صورتحال کے بعد مسلم لیگ نواز کے وفد نے راجا ظفرالحق کی سربراہی میں پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے رہنما مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں ان کی جماعت کے وفد سے مذاکرات کیے ہیں ۔

راجا ظفرالحق نے بتایا کہ انہوں نے مسلم لیگ کے صدر جاوید ہاشمی جو حکومت کے بنائے گئے مبینہ طور پر بغاوت کے مقدمے میں دی گئی تیئس سال کی سزا کے بعد قید میں ہیں ، انہیں قائد ایوان کا امیدوار بنانے کی تجویز پیپلز پارٹی کو پیش کی ہے۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی رات کو مشاورت کے بعد کسی وقت انہیں آگاہ کردے گی ۔

تاہم انہوس نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ اے آر ڈی کا متفقہ امیدوار لایا جائے۔

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے مسلم لیگ سے کہا ہے کہ وہ مجلس عمل کے چکر میں نہ پڑیں اور ان کی جماعت کے امیدوار مخدوم امین فہیم کو اے آر ڈی کا متفقہ امیدوار تسلیم کیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے رات گئے تک جاری رہنے والے اجلاس میں مشاورت کی گئی ہے اور بینظیر بھٹو کو بھی صورتحال سے مطلع کردیا گیا ہے اور وہ خاصے پرامید تھے کہ پیر کی صبح تک مخدوم امین فہیم کو ہی اے آر ڈی کا متفقہ امیدوار نامزد کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد