BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 June, 2004, 15:23 GMT 20:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’تبدیلی میں مشرف کا ہاتھ ہے‘
جنرل پرویز مشرف
جنرل پرویز مشرف
پاکستان میں اتوار کو ہونے والی سیاسی تبدیلی پر صدر جنرل پرویز مشرف کو حزب اختلاف کے سیاسی رہنماؤں اور سیاسی مبصروں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد سے بی بی سی کے نامہ نگار پال اینڈرسن نے اپنے ایک تبصرے میں لکھا ہے کہ وزیراعظم کے عہدے سے ظفر اللہ جمالی کی سبکدوشی نے صدر جنرل پرویز مشرف کی موجودہ جہوری نظام سے سنجیدگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

سیاسی مبصروں اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر مشرف نے اپنے اقتدار کو طول دینے اور مظبوط کرنے کے لیے جہوری روایات کو قربان کر دیا ہے۔

ایک سیاسی مبصر کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی نے موجودہ سیاسی نظام کے کھوکھلے پن کو عیاں کر دیا ہے اور اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ صدر مشرف کا یہ نام نہاد جمہوری نظام ان کی چیرہ دستیوں سے ماورا نہیں ہے۔

تمام سیاسی مبصروں کا خیال ہے کہ صدر مشرف نے وزیر اعظم کو استعفی دینے پر مجبور کیا اور اب وہ ان کی جگہ ان سے زیادہ تابیدر اور سیاسی طور پر یتیم شوکت عزیر کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں۔

مبصرین کا خیال ہے کہ یہ سب ہتھکنڈے اور تبدیلیاں ظاہر کرتی ہیں کے صدر مشرف اقتدار پر لمبے عرصہ تک اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

سیاسی مبصرین ان تبدیلیوں کو صدر مشرف کے وردی اترانے کے وعدے سے بھی جوڑ رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ وہ اس وعدے سے کسی نہ کسی طرح جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

جنرل مشرف اگر بیک وقت صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے انھیں ایک تابیدار اور ایک غیر سیاسی وزیر اعظم درکا ہے تاکہ انہیں حکومت کی اور حزب اقتدار کی طرف سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو۔

اس تیقید کے جواب میں جنرل مشرف کے حمائتی اور سرکاری ذرائع ابلاغ اس تبدیلی کی زبردستی تعریف کر رہے اور ان کا خیال ہے پاکستان کی سیاست میں یہ ایک نئی روایت قائم کی گی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد