BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 June, 2004, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شجاعت وزیراعظم نامزد
جمالی اور شجاعت میں شدید اختلاف رہے ہیں۔
جمالی اور شجاعت میں شدید اختلاف رہے ہیں۔
وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے ہفتے کی شام کو پاکستان مسلم لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ایک مشترکہ اجلاس میں اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی جگہ چوہدری شجاعت حسین کو وزیر اعظم بنانے کی تجویز پیش کی۔

میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا کہ ’سسٹم کو بچانے کے لیے اور ملک اور پارٹی کو چلانے کے لیے میں اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔‘ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں وہ اپنا استعفی پارٹی صدر کو پیش کر رہے ہیں اور اس سے پہلے انہوں نے استعفی نہیں دیا۔

مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کی کارروائی سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی گئی۔

اس اجلاس کے آغاز پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیر اعظم جمالی کچھ اہم فیصلوں کا اعلان کرنے والے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے جمالی کو اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔

جمالی نے اپنے استعفی دینے کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ وہ چوہدری شجاعت کا نام نئے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر تجویز کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کئی اور نام بھی ہیں جن میں وزیر خزانہ شوکت عزیز کا نام بھی شامل ہے زیرِ غور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کی نامزدگی مسلم لیگ کے گھر کا معاملہ ہے اور وہ اسے متفقہ طور پر حل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وہ نئے وزیر اعظم کو اعتماد کو ووٹ بھی دیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد