BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 June, 2004, 15:08 GMT 20:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بارہویں وزیر اعظم بھی گئے
News image
میر ظفر اللہ حان جمالی جنہوں نے سنیچر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، وہ پاکستان کی ستاون سالہ قومی تاریخ اور ساڑھے چھبیس سال پر محیط جمہوری ادوار میں برسر اقتدار آنے والے بارہویں منتخب وزیراعظم تھے۔

اس کے علاوہ مختلف اوقات میں چار نگران وزرا اعظم بھی ملک کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر کام کرتے رہے۔

نواب زادہ لیاقت علی خان پندرہ اگست سن انیس سو سینتالیس کو وزیراعظم بنے۔ انہیں سولہ اکتوبر انیس سو اکیاون کو راولپنڈی میں ایک جلسہ عام کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کا اقتدار چار برس دو ماہ بنتا ہے۔

خواجہ ناظم الدین ملک کے دوسرے وزیراعظم تھے۔ وہ انیس اکتوبر انیس سو اکیاون سے سترہ اپریل انیس سو تریپن تک برسرِ اقتدار رہے۔

محمد علی بوگرہ پاکستان کے تیسرے وزیراعظم تھے۔ وہ سترہ اپریل انیس سو تریپن سے گیارہ اگست انیس سو پچپن تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

چوہدری محمد علی ملک کے چوتھے وزیراعظم بنے۔ وہ گیارہ اگست انیس سو پچپن سے بارہ ستمبر انیس سو چھپن تک ملک کے وزیراعظم رہے۔

حسین شہید سہروردی بارہ اگست انیس سو چھپن سے اٹھارہ اکتوبر انیس سو ستاون تک پاکستان کے وزیراعظم رہے۔

آئی آئی چندریگر ملک کے چھٹے وزیراعظم تھے۔ وہ اٹھارہاکتوبر انیس سو ستاون سے سولہ دسمبر انیس سو ستاون تک ملک کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ اس عہدے پر سب سے کم عرصے تک ٹھہر سکے۔ ان کا اقتدار صرف ایک ماہ اٹھائیس روز پر محیط ہے۔

فیروز حان نون سولہ دسمبر انیس سو ستاون سے ملک میں مارشل لاء کے نفاذ تک (سات اکتوبر انیس سو اٹھاون) ملک کے وزیراعظم رہے۔

ذوالفقار علی بھٹو چودہ اگست انیس سو تہتر سے پانچ جولائی انیس سو ستتر تک ملک کے وزیراعظم رہے۔ وہ سب سے طویل عرصے تک برسراقتدار رہنے والے دوسرے وزیراعظم تھے۔

محمد خان جونیجو تئیس مارچ انیس سو پچاسی سے انتیس مئی انیس سو اٹھاسی تک ملک کے وزیراعظم رہے۔

بےنظیر بھٹو سن انیس سو اٹھاسی میں برسراقتدار آئیں اور سن انیس سو نوے میں قومی اسمبلی کی تحلیل تک ملک کی وزیراعظم رہیں۔

میاں نواز شریف سن انیس سو نوے میں سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انیس سو نوے میں ملک کے وزیراعظم بنے۔ وہ انیس سو ترانوے تک پاکستان کے وزیراعظم رہے۔

بےنظیر بھٹو انیس سو ترانوے میں دوسری بار ملک کی وزیراعظم بنیں اور انیس سو ستانوے میں اسمبلی کی تحلیل تک اپنے عہدے پر فائز رہیں۔

میاں نواز شریف انیس سو اٹھانوے میں دوبارہ’بھاری مینڈیٹ‘ کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم بنے اور انیس سو ننانوے تک اس عہدے پر فائز رہے۔

میر ظفر اللہ خان جمالی نے دسمبر سن دو ہزار دو میں ملک کے وزیراعظم کا حلف اٹھایا تھا اور وہ چھبیس جون دو ہزار چار تک ایک سال سات ماہ کے عرصے کے لیے وزیراعظم رہنے کے بعد مستعفی ہوئے۔

ملک میں نگران وزرا اعظم کے طور پر اپنے فرائض انجام دینے والی چار شخصیات معین قریشی، میر بلخ شیر مزاری، غلام مصطفیٰ جتوئی اور ملک معراج خالد ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد