بھارت کے بیان کا خیرمقدم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے بھارت کے وزیر اعظم کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے بارے میں دیئے گئے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اس بیان سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور وہ بھی کشمیر سمیت تمام مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ہفتے دونوں ممالک کے وزراہ خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔ بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے جمعرات کو ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا تھے کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں مخلص ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تنبیہ کی کہ ’دہشت گردی اور تشدد‘ سے مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||