BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 June, 2004, 22:06 GMT 03:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قونصل خانے کھولنے پر اتفاق
-
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان مسعود خان اور وزیر خارجہ خورشید قصوری
بھارت میں حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کراچی اور ممبئی میں قونصل خانے دوبارہ کھولنے کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ سمجھوتہ ہو گیا ہے ۔

بھارت کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یہ معاہدہ بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ اور پاکستان کے ان کے ہم منصب خورشید محمد قصوری کے درمیان ہوا ہے جنھوں نے اس ہفتے چین میں ایک علاقائی اجلاس میں ملاقات کی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ قونصل خانے دوبارہ کھولنے کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

اس سے پہلے بدھ کی صبح پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ دونوں ممالک میں جوہری اعتماد کی بحالی کے اقدامات سمیت اب تک مختلف سطحوں پر ہونے والے مذاکرات کا جائزہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات میں لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے میزائل تجربات کے متعلق معاہدے کا متن پاکستان کے حوالےکر دیا ہے جس پر غور کے بعد ماہرین ملیں گے اور پھر خارجہ سیکریٹری اس پر غور کریں گے۔

جب ان سے بار بار یہ پوچھا گیا کہ کیا بھارت کی پاکستان کے بارے میں سوچ میں کوئی فرق آیا ہے؟ اس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ سنجیدگی اور سچائی کی پیمائش کا کوئی آلہ نہیں ہے اس لئے بھارت پر شک نہ کیا جائے اور آئندہ ہفتے تجویز کردہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے۔

البتہ انہوں نے کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کے لئے صدر مشرف کی باتیں دہرائیں جس میں کہا گیا تھا کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے دونوں ممالک کو سنجیدگی ، لچک اور بہادری دکھانی ہوگی۔

’ جنگ نہ کرنے یا حملے میں پہل نہ کرنے، کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں دونوں ممالک میں عمومی سطح کی بات چیت ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے پیش کردہ ’ چین ، پاکستان اور بھارت ، کے درمیاں مشترکہ جوہری اقدامات کے بارے میں تجویز پر پاکستان نے چین سے ابتدائی مشاورت کی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد