BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 June, 2004, 12:16 GMT 17:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بچّے پاکستان سے ناروے واپس پہنچے

بچے
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ناروے سے پاکستان لائے جانے والے دو بچوں کو واپس ناروے بھجوا دیا گیا ہے۔

حنان ممتاز اور خاقان ممتاز کو ان کے والد نسیم ممتاز دو سال قبل ایک عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان لے آئے تھے۔

نسیم ممتاز اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کے بعد ناروے کی ایک عدالت نے دونوں کمسن بچوں کی والدہ کو ان کا سرپرست مقرر کیا تھا جبکہ نسیم ممتاز کو بچوں سے ملاقات کی اجازت تھی۔

دونوں بچے دو سال قبل ناروے میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ انٹرپول نے معلوم کیا کہ نسیم ممتاز بچوں کو لے کر پاکستان آگیا ہے تو اسلام آباد میں ناروے کے سفارتخانے نے لاہور ہائی کورٹ میں بچوں کی برآمدگی کے لیے حبس بیجا کی درخواست دائر کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ملزم نسیم ممتاز کو طلب کیا تھا لیکن وہ عدالت میں حاظر نہیں ہوا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر پولیس کو اختیار دیا تھا کہ وہ بچوں کو برآمد کرانے کے لیے ملزم کے علاوہ اس کے باپ، بھائی اور بہن یا کسی اور ایسے رشتے دار کو بھی گرفتار کرسکتی ہے جو اسے پناہ دیتا ہو۔

پولیس نے عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق ملزم کے بھائی فاروق ریاض، باپ چودھری ممتاز اور اس کی بہن کو حراست میں لے لیا تھا اور اس کا بینک اکاؤنٹ بھی عدالت کے حکم کے مطابق منجمد کردیا گیا تھا۔

ناروے سفارت خانہ کے وکیل اصغر حیدر نے کہا کہ ملزم نے ہفتے کے روز دونوں بچوں کو ناروے کے سفارت خانہ کے حوالہ کر دیا تھا اور بچے اتوار کی صبح ناروے روانہ ہوگۓ تھے۔

پیر کو ملزم خود بھی عدالت عالیہ میں پیش ہوگیا۔ چیف جسٹس چودھری افتخار نے حبس بیجا کی درخواست قبول کرتے ہوئے رٹ درخواست کا فیصلہ سنادیا اور مخالف فریق کی رضامندی پر ملزم کو کوئی سزا نہیں دی گئی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد