BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
70 شدت پسند ہلاک

News image
پاکستان کے وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن میں اب تک مارے جانے والے شدت پسندوں کی تعداد پینسٹھ سے ستر ہوگئی ہے۔

وانا کے علاقے میں تازہ کارروائیوں کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کی کارروائیوں میں نیک محمد کچھ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔

ان کا دعویٰ تھا کہ نیک محمد شکئی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف غیر قانونی طور پر چھپے ہوئے غیر ملکی شدت پسندوں کو پناہ دینے بلکہ سیکورٹی اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جاری آپریشن میں ہلاک ہونے والوں کی مزید لاشیں ملنے کی بھی توقع ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ قبائیلی علاقوں میں چھپے ہوئے غیر ملکیوں اور مقامی شدت پسند جو ان کا ساتھ دے رہے ہیں ان کے خاتمے تک سیکورٹی ایجنسیز کی کارروائی جاری رہے گی۔

قومی اسمبلی میں قبائلی علاقوں یعنی فاٹا سے منتخب بعض اراکین نے جب سیکیورٹی ایجنسیوں کی کارروائیوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے پر بات کرنا چاہی اور اسپیکر نے انہیں اجازت نہیں دی تو وہ احتجاجی طور پر واک آوٹ کر گئے۔

بعد میں نکتہ اعتراض پر وانا سے منتخب رکن مولانا عبدالمالک وزیر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فاٹا کے محب وطن شہریوں کو قتل کر رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے دوبارہ واک آوٹ کا اعلان کیا جس میں متحدہ مجلس عمل نے بھی حصہ لیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد