سکندر شاہین انتقال کرگئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلم، سٹیج اور ٹی وی کے اداکار سکندر شاہین دل کا دورہ پڑنے سے بدھ کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر ساٹھ سال تھی۔ انھیں چند ہفتے پہلے دل کا دورہ پڑا تھا۔ گزشتہ سہ پہر ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوگئی اور انھیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ انہوں نے بے شمار ٹی وی ڈراموں اور فلموں اور سٹیج ڈراموں میں کام کیا۔ ان کے یادگار ٹی وی ڈراموں میں زمین، وارث، سنہرے موسم اور پاگل ، احمق اور بیوقوف شامل ہیں۔ سکندر شاہین گورنمنٹ کالج میں انگریزی کے لیکچرار بھی رہے۔ بعد میں انہوں نے وزارت اطلاعات کے موبائل یونٹ کے سربراہ اور پی ٹی وی اکیڈمی کے نائب پرنسپل کے طور بھی کام کیا۔ زمانہ طالب علمی میں گورنمنٹ کالج میں وہ سائیکلنگ کے چیمپئین رہے۔ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ سلیمہ شاہین اور ایک بیٹی ٹمی سکندر چھوڑی ہے۔ ان کے ایک صاحبزادے حسن سکندر کچھ عرصہ پہلے اچانک انتقال کرگئے تھے جس سے وہ خاصے افسردہ تھے۔ سکندر شاہین کا جنازہ گلبرگ میں ان کے گھر سے جمعرات کی شام کو اٹھایا جائے گا اور انہیں میانی شریف میں دفن کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||