BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 June, 2004, 20:29 GMT 01:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فوج کے لئےآئین توڑنا ہی کافی ہے‘

پاکستانی فوج
پنجاب کے محکمۂ آبپاشی نے ملٹری فارم صادق آباد کونہری پانی چوری کر نے پر پچاس لاکھ روپے جرمانےکے نوٹس جاری کیے ہیں اور اسے گیارہ سال سے ادا نہ کیے گۓ آبیانہ کے چوبیس لاکھ روپے ادا کرنے کو بھی کہا ہے۔

متحدہ مجلس عمل کے ایک رکن اسمبلی احسان اللہ وقاص نے پنجاب اسمبلی میں یہ سوال اٹھایا کہ کیاصوبے میں ایک ملٹری فارم آبیانہ کا نادہندہ ہے اور نہری پانی چوری کرنے میں ملوث ہے۔ جواب میں صوبائی وزیر آبپاشی عامر سلطان چیمہ نے اس بات کی تصدیق کی۔

متحدہ مجلس عمل کے رکن نے ایوان میں کہا کہ فوج کے لیے آئین توڑنا ہی کافی ہے وہ پانی کے موگے نہ توڑیں۔

انھوں نےبتایا کہ صادق آباد میں ملٹری فارمز کے انچارج نے چار موگے (پانی کے کھال سے کھیت میں پانی لے جانے والا سوراخ) توڑ رکھے ہیں اور غیرقانونی طور پر ایک موگا زیادہ بھی لگا رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس ملٹری فارم نے انیس سو ترانوے سے اب تک مالیانہ کے چوبیس لاکھ روپے بھی ادا نہیں کیے۔

احسان اللہ نے بتایا کہ محکمۂ آبپاشی کا عملہ جب بھی اس ملٹری فارم پر گیا تو انہیں وہاں پر مارا پیٹا گیا اور محبوس رکھا گیا۔انھوں نے اپنے سوال میں پوچھا کہ حکومت بتاۓ کہ اس بارے میں اس نے کیا اقدامات کئے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کے رانا ثناللہ نے وزیرآبپاشی سے پوچھا کہ کیا انھوں نے موگے توڑنے پر تاوان وصول کیا ہے یاکسی کو سزا دی ہے۔

صوبائی وزیر آبپاشی نے جواب میں بتایاکہ یہ درست ہے کہ ملٹری فارم پر موگے توڑے گۓ جس پر فارم کو پچاس لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا ہے اور جرمانےکا کیس اب دفتری عمل سے گزر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محکمۂ مال کو آبیانہ اور جرمانہ وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیر آبپاشی نے کہا کہ ملٹری فارم میں محکمۂ کے عملےکی مار کٹائی ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی تھی تاہم اب یہ معاملہ حل ہوگیا ہے۔

اس پر رانا ثناللہ نے کہا کہ محکمۂ آبپاشی عام لوگوں کو پانی چوری پر تو سخت سزا دیتا ہے اور جرمانے کرتا ہے اور پورے گاؤں کو حراست میں لے لیا جاتا ہے لیکن اس فارم پر ایسا کیوں نہیں کیا گیا ۔اور اس کے عملے کی مارکٹائی پرانہوں نےکوئی کاروائی کیوں نہیں کی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد