امریکی سلامتی سب پر مقدم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے صدارتی امیدوار جان کیری نے کہا ہے کہ امریکی سلامتی کے نکتہ نظر سے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پر بہتر کنٹرول کا حصول ملک میں جمہوریت کے فروغ سے زیادہ اہم ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نےکئی دیگر امور کا بھی ذکر کیا جو ان کے خیال میں کسی طرح بھی امریکی سلامتی سے زیادہ اہم نہیں ہیں۔ مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روس میں تمام جوہری ہتھیاروں کا حصول، چین کی عالمی اقتصادی دھارے میں شمولیت، پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پر بہتر کنٹرول کا حصول اور سعودی عرب سے دہشت گردی کی فائننسنگ روکنے کے لئے تعاون کا حصول ان ملکوں میں انسانی حقوق کے متعلق تشویش سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر جان کیری نے عراق سے فوج کی واپسی کے لئے تاریخ کا اعلان کرنے سے بھی معذوری ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایسی تاریخ کا اعلان صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوج کی واپسی کے بارے میں نظام الاوقات کا اعلان وہاں انتخاب کے انعقاد اور سلامتی و استحکام کے قیام سے مشروط ہونا چاہیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||