BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کتب میں ترمیم پر اختلافات واضح

News image
پاکستان کی درسی کتب میں ترامیم کے حوالے سے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔

صوبہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ درسی کتب میں ترامیم وفاقی حکومت کی منظوری سے کی گئی ہیں۔

جبکہ ایک ہی روز قبل پاکستان کے سرکاری ٹیلی نےوفاقی وزارت تعلیم کے ترجمان کے حوالے سے ایک خبر نشر کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ان غلطیوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے پی ٹی وی کی خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ صوبے میں کوئی ایک درسی کتب بھی شائع نہیں کی گئی جسے قواعد و ضوابط کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کو بھیج کر اس کی منظوری نہ لی گئی ہو۔

حکومت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ یہ خبر پی ٹی وی نے از خود نشر نہیں کی تھی بلکہ وفاقی وزارت تعلیم کے ترجمان نے فراہم کی تھی۔

ادھر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی چیئر پرسن فوزیہ سلیمی نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہےکہ انہوں نے یہ کتب وفاقی وزارت تعلیم کی ہدایات کے مطابق شائع کی تھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم زبیدہ جلال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یہ نہیں کہا تھا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ان اغلاط کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا ان کے حوالے سے سرکاری ٹیلی ویژن کو فراہم کی جانے والی خبر حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

پاکستان میں موجودہ تعلیمی سال کے لیے سرکاری طور پر طبع کی جانے والی کتب میں کچھ ایسی ترامیم کی گئی تھیں جنہیں اسلام اور نظریہ پاکستان سے منافی قرار دیا گیا تھا اور مختلف سیاسی، سماجی، دینی اور تعلیمی حلقوں نے اس تبدیلی پر احتجاج کیا تھا۔

یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ ایسابعض مغربی ممالک کی ایما پر ایک سازش کے تحت کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد حکومت پنجاب نے ان ترامیم کی اصلاح کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر تعلیم زبیدہ جلال نےاسے محض غلطی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ صوبائی ٹیکسٹ بک بورڈوں سے یہ غلطی سرزد ہوئی ہوگی۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر کتب کی تقسیم روک دی گئی تھی اور جو کتب طلبہ تک پہنچ گئی تھیں ان کے لیے ایک تصیح نامہ تیار کرکے سکولوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔

مبصرین کے مطابق اس سے پہلے تک کسی بھی مرحلے پر درسی کتب کے معاملہ پر پنجاب کے صوبے اور وفاق کے درمیان تنازعہ منظر عام پر نہیں آیا تھا لیکن سنیچر کو پی ٹی وی سے خبر کے نشر ہونے کے بعد پنجاب حکومت کی تردید نے یہ واضح کر دیا ہے کہ حکومت پنجاب درسی کتب میں متنازعہ ترامیم کی ذمہ داری اپنے سر لینے کو تیار نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد