BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 May, 2004, 17:00 GMT 22:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بلوچ اپنا دفاع کریں گے‘

پونم کے رہنما
ہم فی الحال رائے عامہ بنا رہے ہیں: عطاءاللہ مینگل
پاکستان میں اپنے آپ کومحکوم کہلوانے والی قوم پرست جماعتوں کی تنظیم پونم کے سربراہ سردار عطاءاللہ مینگل نے کہا ہے کہ گوادر سمیت دیگر علاقوں میں بلوچ اگر اپنی دھرتی کا دفاع کرنے کے لیے کوئی اقدام کرتے ہیں تو وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔

کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’اگر کوئی ہمارے علاقے کی ثقافت اور تاریخ مسخ کرنے آئے تو کیا انھیں پھولوں کے ہار پہنائے جائیں گے‘۔ انھوں نے کہا کہ بلوچ اپنی دھرتی کے دفاع کے لیے کچھ بھی کریں گے۔ انھوں نے یہ الفاظ بھی استعمال کئے جیسے شاباش میرے لعل وغیرہ وغیرہ۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ گوادر میں دھماکے اور راکٹ فائر ہو رہے ہیں اور اکثر بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ اس کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں تو انھوں نے کہا ’میں یہ تو نہیں جانتا کہ یہ کون لوگ ہیں، اگر میر ے چچا زاد بھائی ہوتے تو وہ ضرور بتاتے اور بھی لوگ ہیں جو ایسے دھندے کرتے ہیں۔ میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ اپنی دھرتی کا دفاع کرنا ہر شخص کا فرض ہے‘۔

انھوں نے کہا کہ اس علاقے میں دیگر ممالک بشمول امریکہ، ایران، ہندوستان اور چین وغیرہ کے مفادات بھی ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے دھماکے اور فائرنگ بااثر قوتیں خود کر رہی ہوں تاکہ جو آپریشن یا کارروائی انھوں نے بعد میں کرنی ہے پہلے کر لی جائے۔

آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں انھوں نے کہا ہے کہ فی الحال وہ رائے عامہ بنا رہے ہیں اور جب یہ کام مکمل ہو جائے گا تو اس کے بعد کوئی اعلان کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عنقریب ایک بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں اعداد و شمار اور حقائق سے بلوچستان کے بارے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور غیر ملکی سفارتکاروں کے نمائندوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد