BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 May, 2004, 08:33 GMT 13:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوادر میں فائرنگ، ایک زخمی

News image
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نا معلوم افراد نے راکٹوں اور کلاشنکوف سے فائرنگ کی ہے جس سے ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

گوادر پولیس نے بتایا ہے کہ ایئر پورٹ کے مغربی علاقے سے آر پی جی کے چھ خول اور ایس ایم جی کلاشنکوف کے سینتیس خول ملے ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ اس فائرنگ کی کیا وجوہات ہیں۔

ایک ٹینکر کا ڈرائیور اس فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مسعود نے بتایا ہے ڈرائیور محمد انور کو رات ساڑھے تین بجے کے قریب لائے ہیں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ ڈرائیور کو ٹینکر کی سکرین کے شیشے لگے ہیں۔

پولیس واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ان میں ایک زاویہ یہ بتایا جاتا ہے کہ مقامی افراد کا زمین پر تنازعہ اور دوسرا سمگلروں کے درمیان جھڑپ ہو سکتی ہے تاہم تاحال کچھ واضح نہیں ہے۔

یاد رہے کہ تین مئی گوادر میں کار بم دھماکے میں تین چینی انجینیئر ہلاک اور دو پاکستانیوں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے تھے اس دھماکے بارے میں تفتیش جاری ہے لیکن تاحال پولیس نے کسی واضح کامابی کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد