’پاک بھارت تعلقات بہتر ہونگے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے کہا ہے کہ اسے یقین ہے کہ دہلی میں حکومت کی تبدیلی کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں گے۔ واشنگٹن میں پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ کولن پاؤل نے کہا کہ دونوں ملکوں نے جو نقشۂ راہ چُنا ہے وہ صحیح سالم معلوم ہوتا ہے۔ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ نئی حکومت کے بننے سے پہلے ہی وہاں سے مثبت اشارے ملے ہیں۔ دونوں وزراء خارجہ نے گوانتا نامو میں پاکستانی قیدیوں کی صورت حال کے بارے میں بھی بات کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||