’من موہن سنگھ کا بیان اچھا شگون ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے بھارت کے نامزد وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے من موہن سنگھ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرمسائل کے منصفانہ اور دیرپا حل کا ارادہ موجود ہو تو کوئی بھی مسئلہ نا قابلِ حل نہیں ہوتا۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی بحالی اور مذاکرات کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور یہ کہ یہ سلسلہ نہ صرف آگے بڑھنا چاہیئے بلکہ اس کے نتائج بھی سامنے آنا چاہئیں۔ انہوں نے بھارت کے نامزد وزیر کے بیان کو اچھا شگون قرار دیا۔ اس سے قبل من موہن سنگھ نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے اس عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں جو سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کی زیرِ قیادت شروع ہوا تھا۔ من موہن سنگھ نے کہا تھا کہ ’ہمیں ان تمام مسائل کے حل کے لئے جو دنوں ملکوں کے درمیان باعثِ نزع رہے ہیں، راستے تلاش کرنے چاہئیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||