مشرف پر حملے کا ’ملزم‘ گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو پکڑ لیا ہے جو 2002 میں صدر پرویز مشرف پر ناکام قاتلانہ حملے کے سلسلے میں مطلوب تھا۔ حکام کہتے ہیں کہ کامران عاطف کو شہر کے وسط میں ایک مکان سے گرفتار کیا گیا جہاں گولیاں چلیں اور ایک راہ گیر ہلاک ہوگیا۔ کامران عاطف پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر مشرف کے موٹر قافلے کے راستے میں کار بم لگایا تھا جو سوئچ کی خرابی کی وجہ نہیں پھٹ سکا تھا۔ حکومت پاکستان نے کامران عاطف کی گرفتاری کے لۓ تیس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||