BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 May, 2004, 21:16 GMT 02:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
معمولی جھگڑا :چار افراد قتل

News image

پنجاب کے شمال مغربی شہر، خوشاب کے قریب ایک گاؤں میں دو قبیلوں کی لڑائی میں چار افراد قتل اور بیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کا ایک قبیلےکے افراد نے معمولی جھگڑے کی بناپر دوسرے قبیلے پر حملہ کر کے چار افراد کو ہلاک اور بیس سے زیادہ کو زخمی کر دیا۔

بعض مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو ہے ۔تاہم متعلقہ تھانہ گنجیال کی پولیس نے اس بات کی تردید کی ہے۔

خوشاب سے تیس کلومیٹر دور قائد آباد کے گاؤں اُترا میں اترا قبیلہ کے حاجی چراغ ذیلدار کے لوگوں کا مسلم شیخ قبیلہ کے حاکم سے چند روز پہلے جھگڑا ہوا تھا لیکن مقامی افراد نے صلح کرادی تھی۔

اتوار کی رات دونوں قبیلوں کی عورتوں میں ایک بار پھر جھگڑا ہوگیا جس پر ذیلدار گروپ کے لوگوں نے مسلم شیخ قبیلہ کے افراد پر فائرنگ کردی۔

گنجیال تھانہ کے نائب محرر نے بی بی سی کو بتایا کہ چار افراد قتل ہوئے ہیں جن میں محمد یوسف اس کے دو بیٹے محمد احسان اور محمد حبیب اور ان کی ایک قریبی رشتہ دار امیر خاتون شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ واقع کی ابتدائی رپورٹ میں چھتیس ملزم نامزد کیے گئے ہیں جبکہ تیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد