BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’واجپئی کے الزامات بے بنیاد ہیں‘

کشمیری خواتین ووٹ ڈالنے کے لئے قطار میں کھڑی ہیں
’کشمیری اپنی مرضی سے انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہیں‘
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کے موقعہ پر مداخلت کے متعلق وزیر اعظم واجپئی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کشمیریوں نے خود انتخابات کا بائیکاٹ کیا ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا اور ماضی میں بھی وہ انتخابات کا بائیکاٹ کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی کم شرح کو شدت پسندی سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ کشمیری سیاسی رہنما انتخابات کے خلاف مہم چلا رہے تھے۔

ان کی رائے تھی کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتخابات کے دوران پاکستان بڑا محتاط رہا ہے اور خبرداری سے تمام بیانات جاری کئے کہ کہیں صدر مشرف اور وزیر اعظم واجپئی میں رواں سال کے ابتدا میں مذاکرات کا جو ماحول بنایا گیا تھا وہ متاثر نہ ہو۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک میں مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی الیکشن ریلی کے دوران

جب ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کے قبائلی علاقوں کے عمائدین سے معاہدے میں غیر ملکیوں کا اندراج کرانے کا نقطہ شامل تھا، اس پر ترجمان نے بتایا کہ تمام غیر ملکیوں پر قانون کے مطابق اندراج کرانا لازم ہے اور اس معاملے پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اندراج کے معاملے پر قبائلی عمائدین سے مشاورت جاری ہے اور حکومت مولوی نیک محمد کے موقف سے اتفاق نہیں کرتی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ معاہدے میں قبائلی علاقوں میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کا اندراج کرانے کا معاملہ شامل نہیں تھا۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ عراق میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے شدید رد عمل ظاہر کیا تھا۔ عراقی قیدیوں سے امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کا سلوک شرمناک تھا جو کہ جنیوا کنوینشن کی خلاف ورزی بھی ہے اور عالمی برادری کے لئے بڑا چیلنج بھی ۔

پاکستانی حدود میں امریکی فوج کے داخل ہونے کے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ سے احتجاج کیا تھا اور امریکہ نے معذرت بھی کی اور کہا تھا کہ وہ پاکستان کی جغرافیائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف خاندان کی سعودی عرب میں جلاوطنی کے متعلق ڈیل یعنی سمجھوتے کے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کے وہ ایسی کسی ’ڈیل، سے لاعلم ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد