پاکستانیوں کے لئے برطانوی ویزے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد میں تعینات برطانیہ کے ہائی کمیشنر مارک لایل گرانٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستانیوں کے لئے مکمل ویزا سروس چار مئی سے بحال کر دی جائے گی۔ پاکستانی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ گیارہ ستمبر کے بعد امن و سلامتی کی مخدوش صورتحال کے بعد سے برطانوی ویزوں کے اجراء پر جو پابندیاں عائد کی گئی تھیں وہ ختم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن کے اندازے کے مطابق اس سال دو لاکھ کے لگ بھگ پاکستانی ویزا درخواست دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ویزا درخواستوں کے مسترد کیے جانے کی شرح ساٹھ فی صد رہی ہے جبکہ طلبہ کے معاملے میں یہ شرح نوے فی صد رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سبب جعلی کاغذات ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||