BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 April, 2004, 01:47 GMT 06:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آدھے محاصل صوبوں کو دیں
-
صوبہ سرحدکے وزیر خزانہ سراج الحق نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ صوبوں کو قومی مالیاتی ایوارڈ میں محاصل کی پچاس فی صد ادا کیا جاۓ
صوبہ سرحدکے وزیر خزانہ سراج الحق نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ صوبوں کو قومی مالیاتی ایوارڈ میں محاصل کی پچاس فی صد ادا کیا جاۓ اور کہاہےکہ جہاں تک دفاعی بجٹ کا تعلق ہے اس کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہے لیکن اس کی وجہ سے عوام کو بہر حال متاثر نہیں ہونا چاہیےکیونکہ ایک خوشحال قوم کے ساتھ ہی بہتر دفاع کیا جا سکتا ہے ۔

وہ پنجا ب دارالحکومت لاہور میں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کررہے تھے ۔
سراج الحق جماعت اسلامی سرحد کے امیر بھی ہیں انہوں نے کہاکہ ماضی میں صوبوں کو صرف ساڑھے سینتیس فی صد حصہ ملتا تھا جبکہ باقی باسٹھ عشاریہ پچاس صد حصہ وفاق کو چلا جاتا تھا ۔ یہ بات ناانصافی پر مبنی تھی ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چھٹے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اعلان میں تاخیر نہ کی جاۓ کیونکہ اس کی وجہ سے صوبوں کو اپنے بجٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے ۔

انہوں نے بجلی کی رائلٹی کے مسئلہ کی بھی نشاندھی کی اور کہا کہ وفاقی حکومت نے سرحد کی رائلٹی کی رقم چھ ارب روپے سالانہ تک محدود کر رکھی ہے حالانکہ یہ رقم سترہ ارب روپے سالانہ بنتی ہے ۔

اس طرح صرف رائلٹی کی مد میں وفاق کے ذمہ سرحد کے تین سوپینتالیس ارب روپے واجب الادا ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ چئیر مین واپڈا اور وفاقی وزیر خزانہ نے اصولی طور پر یہ تسلیم کیا ہےکہ اس معاملہ پر بات چیت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ پر ایک چار رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں واپڈا اور سرحدی حکومت کے دو دواراکین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کا جو بھی فیصلہ ہو اسے چھٹے قومی مالیاتی ایوارڈ میں شامل کیا جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ سرحد کے چوالیس فی صد عوام غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں اور صوبہ کی غربت وفاقی حکومت کی توجہ کی طلبگار ہے ۔

انہوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوۓ بتایا کہ صوبہ سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرکے رقم بچائی گئی اور اسے عوام میں تعلیم عام کرنے پر خرچ کیا گیا انہوں نے صوبہ کے بلا سود اسلامی بنکاری کے نظام کا بھی ذکرکیا ۔

مبصرین کے مطابق چھٹے قومی مالیاتی ایوارڈ کا معاملہ وفاق اور صوبوں کے درمیان نزاع کا سبب بنا ہوا ہے ۔ صوبے کم از کم پچاس فی صد حصہ کا مطالبہ کرتےہیں جبکہ وفاقی حکومت اس سے کم دینا چاہتی ہے ۔

وفاقی حصہ کم کرنے سے دفاع کے بجٹ کے متاثر ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔مبصرین کے مطابق صوبوں کے درمیان محاصل کی تقسیم کا طریق کار بھی اس کے فوری اعلان کی راہ میں حائل ایک دوسری لیکن بڑی رکاوٹ ہے ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد