BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہباز کی واپسی پر غور

۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اپنی جماعت کے جلا وطن سربراہ میاں شہباز شریف سے ملاقات اور انکی وطن واپسی سے متعلق صلاح ومشورے کے لیے لندن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر سردار ذوالفقار علی کھوسہ اور نائب صدر بنیامین رضوی جمعہ کو لاہور سے روانہ ہوکر لندن پہنچے جبکہ مسلم لیگ کے پارلیمانی رہنما اسحاق ڈاراور مرکزی رہنما محمد آصف پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔

بنیامین رضوی نے لاہور کے ہوائی اڈے پر اخبار نویسوں کو بتایا کہ صوبہ سرحد اور سندھ سمیت ملک بھر سے مزید رہنما بھی لندن جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور متعدد کو ویزے لگنے کا انتظار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی سربراہی میں اٹھارہ اپریل سے ایک اہم اجلاس شروع ہوجاۓ گا ۔جس میں ملکی حالات کے علاوہ ان کی واپسی کا لائحہ عمل بھی طے کیا جاۓ گا۔

مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کے بارے میں پاکستان کی ایک اعلی ترین عدالت نے فیصلہ دیا کہ انہیں وطن واپس آنے سے نہ روکا جاۓ اس فیصلے کے بعد میاں شہباز شریف نے اپنے بیان میں وطن واپسی کا عندیہ دیا تھا تاہم تاحال ان کی جانب سے واپسی کی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد