BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مریدکے: بچے کی موت پراحتجاج

بادشاہی مسجد
واقعہ لاہور کے نواحی علاقے مریدکے میں پیش آیا
لاہور کے نواحی علاقہ مریدکے میں ایک پانچ سالہ بچے کی ہلاکت کے بعد احتجاج کرنے والے مکینوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس کے دوران پولیس نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو ہلاک کر دیا۔

مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور کئی گھنٹے جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک کیے رکھی۔

مریدکے پولیس کے ایک افسر نواز نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر جی ٹی روڈ پر واقع موضع داؤکے کے رہائشی عارف کے پانچ سالہ بچے رمضان کی خون آلود نعش ملنے پر ہنگامہ آرائی شروع ہوئی تھی۔اس بچے کو نامعلوم افراد نے بظاہر چھری کے وار کرکے قتل کیا تھا۔

مقامی افراد نے نعش مرکزی شاہراہ جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کیا۔ جب پولیس اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی تو مظاہرین مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے مبینہ طور پر پولیس پر پتھراؤ کیا اور چند پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور اہلکاروں کو چھڑا لیا۔ پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے ایک شہری ریاض ہلاک ہوگیا۔
اس احتجاج میں مقامی ناظم اور کونسلر بھی شامل ہوگئے اور مظاہرین کی تعداد بڑھتی گئی ۔مظاہرین نے پولیس کی متعددگاڑیاں توڑ ڈالیں۔

ایک پولیس افسر کے مطابق پتھراؤ سے چھ پولیس اہلکار زخمی ہوۓ تاہم پولیس کو زخمی شہریوں کی تعداد کا اندازہ نہیں تھا۔

دوپہر دو بجے سے رات دس بجے تک جی ٹی روڈ بلاک رہی اور بعد ازاں اعلی پولیس افسروں سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

اس علاقے سے چند روز قبل بھی ایک بچے زین العابدین کی نعش انہی حالات میں ملی تھی اور مقامی لوگوں نے ایک مرد اور عورت کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا لیکن پولیس نے انہیں چھوڑ دیا تھا۔

پاکستان میں اکثر اس طرح کی خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ بچوں کو قتل کر کے ان کے جسمانی اعضا کو جادو کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد