BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 April, 2004, 10:09 GMT 15:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسلم لیگ(ن): دفاتر پر پہرا

۔
جاوید ہاشمی کی سزا کے خلاف مسلم لیگ نے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر جاوید ہاشمی کو مقدمہ بغاوت میں سزا سنائےجانے کے بعد پولیس نے ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے دفاتر کو منگل کی صبح سے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

مسلم لیگ (ن) اپنے کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کر رہی ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر پینتیس گارڈن ٹاؤن کے باہر صبح ہی سے درجنوں پولیس اہلکار اور اعلی افسران موجود تھے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنما پیر بنیامن نے بی بی سی کو بتایا کہ بہت سے پولیس والے دفتر کی چار دیواری میں بھی گھس آئے ہیں۔

شاہ عالمی دروازہ کے باہر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صدر دفتر کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کے ترجمان صدیق الفاروق نے بی بی سی کو بتایا کہ پارٹی کے کیمپ آفس کے باہر مسلح پولیس والے تعینات کردیے گئے ہیں اور پولیس یہ کہہ رہی ہے کہ اس کا مقصد دفاتر کا تحفظ ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب نے آج سے دس روز تک جاوید ہاشمی کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) لاہور میں مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کے دفتر واقع نکلسن روڈ کے باہر شام پانچ بجے احتجاجی کیمپ لگائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما یہ دعویٰ بھی کررہے ہیں کہ ان کے کارکنوں کے گھروں پرپولیس چھاپے مار رہی ہے اور ان کو ہراساں کیا جارہا ہے اور کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

صدیق الفاروق نے کہا کہ تقریباً سو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پیر بنیامن کا کہنا تھا کہ ابھی گرفتار شدہ لوگوں کے ناموں کا انھیں علم نہیں ہے۔

لاہور پولیس کے سربراہ ڈی آئی جی طارق سلیم ڈوگر کا موقف معلوم کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا تو ان کے اسٹاف نے کہا کہ وہ ابھی میٹنگ میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد