BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 April, 2004, 19:03 GMT 00:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فاٹا ارکان پارلیمان، مشرف ملاقات

News image
وانا آپریشن کے دوران کئی گھر مسمار کیے گئے
پاکستان کے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے حکومت کے حامی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے منگل کے روز صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد سرکاری طور پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فاٹا کے پارلیمینٹرینز نے حکومتی پالیسیوں بشمول دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

بیان کے مطابق فاٹا کے نمائندوں نے حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

صدر سے ملاقات کرنے والے رکن قومی اسمبلی غازی گلاب جمال نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ انہوں نے صدر مشرف پر زور دیا کہ وانا سمیت قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے فوجی آپریشن کے بجائے جرگوں کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی پالیسی جاری رکھی جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت قبائلی علاقوں میں کارروائی میں جلد بازی نہ کرے اور جرگے کو وقت دے کیوں کہ ان کے بقول جرگوں کے ذریعے فیصلے کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صدر مشرف نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں فوجی اپریشن کے دوران ہلاک و زخمی ہونے والوں کو حکومت معاوضہ دے گی۔

گلاب جمال نے کہا کہ ان کو صدر مشرف نے یقین دلایا ہے کہ فاٹا میں ترقیاتی کام زیادہ سے زیادہ کرائے جائیں گے تا کہ لوگوں کو بہتر سہولیات پہنچائی جا سکیں۔

ان کے بقول صدر نے ان کو بتایا ہے کہ فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے لئے وہ عالمی برادری سے جلد رابطہ کر کے زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے حکومت کے مخالف ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو ملاقات کی دعوت نہیں دی گئی تھی جبکہ وانا جہاں فوجی آپریشن کیا گیا تھا کے نمائندے بھی ملاقات میں شریک نہیں تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد