BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 April, 2004, 13:21 GMT 18:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کے آرایل کے تین اہلکار رہا

۔
خان ریسرچ لیباٹری ( کے آر ایل) کے دو سابق عہدے داروں اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایک قریبی ساتھی کو سنیچر کے روز رہا کر دیا گیا ہے۔

رہائی پانے والوں میں کے آر ایل کے سابق ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی بریگیڈیئر تاجور، سابق ڈاریکٹر جنرل مینٹیننس نسیم الدین اور ڈاکٹر خان کے قریبی ساتھی اور پاکستان کے مشہور بزنس مین اعزاز جعفری شامل ہیں۔

فوج کے ترجمان ڈائریکٹر میجر جنرل شوکت سلطان نے ان افراد کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین رہا کئے گئے لوگوں کو دوبارہ بھی تفتیش کے لیے بلایا جاسکتا ہے۔

میجر جنرل شوکت سلطان نے کہا کہ چار افراد سےجن میں ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر نذیر، بریگیڈیئر سجاول اور میجر اسلام شامل ہیں تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہا کئے جانے والے لوگوں سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں رہی تھی اس لیے انھیں رہا کر دیا گیا ہے۔

ان افراد سے حاصل ہونے والی معلومات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے اور اس کے مکمل ہونے سے پہلے کوئی بھی بات کہنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بارے میں کوئی ’نظام الاوقات‘ نہیں دیا گیا۔

ان افراد کو گزشتہ سال مختلف اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جنہیں جوہری ٹیکنالوجی دوسرے ملکوں کو منتقل کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات کے دوران حراست میں لیا گیا تہ

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد