کراچی: کار بم حملہ، ایک ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں کار بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ شہر کے متمول علاقے ڈیفنس سوسائٹی میں واقع گولف کلب کی پارکنگ لاٹ میں ہوا۔ جس وقت یہ کار بم حملہ ہوا اس وقت کلب میں معروف بھارتی گلوکار سونو نگھم کا کنسرٹ جاری تھا۔ کنسرٹ کا اہتمام پاکستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل نے کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی کار ڈیڑھ گھنٹے پہلے کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے چھینی گئی تھی۔تاہم کا ر میں دھماکہ خیز مواد تقریباً پندرہ سے بیس کلو میٹر دور جا کر نصب کیا گیا۔ گزشتہ روز رینجرز نے ایک چھاپے کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور مارٹر گنیں قبضے میں لی تھیں۔ پولیس نے حرکت المجاہدین العالمی نامی تنظیم کے دو کارکن بھی گرفتار کیئے تھے جن کے قبضے سے سیٹلائٹ کمونیکیشن سسٹم برآمد کیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||