کراچی میں مسلح شدت پسندگرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پولیس نے ایک کالعدم تنظیم کے ایسے مبینہ شدت پسند کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے جس کے قبضے سے دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ ملزم کراچی میں موجود کسی اعلیٰ شخصیت کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اس قیاس کی بنیاد غالباً اس بات کو بنایا گیا تھا کہ وزیراعظم جمالی کراچی کے دورے پر ہیں۔ تاہم سندھ کے انسپکٹرجنرل پولیس کمال شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ مذکورہ ملزم کا وزیراعظم کے خلاف کسی سازش سے کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے خبر کے اس حصہ کو لغو قرار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم جیش محمد سے ہے۔ ملزم کو کراچی کے علاقے لیاری کی گل محمد لین سے گرفتار کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||