پولیس قتل پر سزائےموت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور سات افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کو انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔ ملزم ذوالفقار علی نے کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر تعینات ایک پولیس اہلکار سے اس کی بندوق چھین کر فائرنگ شروع کر دی تھی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور سات راہگیر زخمی ہوگئے تھے۔ عدالت کے سامنے پیش کی جانے والی تحقیقات سے ملزم ذوالفقار علی کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔ ذولفقار علی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||