BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 March, 2004, 20:10 GMT 01:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا: جرگہ مذاکرات کے لئے روانہ
قبائلی جرگہ
جرگے نے پاکستانی حکام سے بھی جنگ بندی کا کہا ہے
پاکستان میں ایک قبائلی جرگہ فوج سے متحارب افراد سے مذاکرات کے لئے وزیرستان روانہ ہو گیا ہے۔

جرگے کے ایک رکن دلاور مہمند نے کہا ہے کہ وہ فوج سے لڑنے والے قبائلی افراد سے جنگ بندی کا مطالبہ کریں گے۔

یہ جرگہ صرف قبائلی افراد سے ہی جنگ بندی کا کہے گا، علاقے میں موجود القاعدہ یا طالبان کے مبینہ افراد سے مذاکرات کی کوشش نہیں کی جائے گی۔

دلاور مہمند کو یقین ہے کہ جرگے کی کوششوں سے لڑائی بند ہو جائے گی۔

ان کا کہنا ہے ’قبائل کی یہ روایت ہے کہ جب کوئی جرگہ کسی کے پاس جاتا ہے تو اس کی بات مانی جاتی ہے۔ قبائلی قبائلی کی عزت کرتا ہے اس لئے ہماری بات بھی مانی جائے گی اور جنگ بند ہو جائے گی‘

دلاور مہمند نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی لوگ بھی فوج کے ساتھ لڑنے والوں میں شامل ہیں۔ انھوں نے لڑائی کا ذمہ دار تین افراد کو ٹھہرایا ہے تاہم ان کے نام نہیں بتائے۔

جرگہ مہمند، خیبر، اورکزئی، پاراچنار اور وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین سے بات کرے گا۔

جرگے نے پاکستانی حکام سے بھی جنگ بندی کا کہا ہے۔

فوج سے لڑنے والے قبائلی افراد کے لئے عام معافی کا اعلان کیا جائے گا اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔

جرگہ پچیس مارچ کو واپس آئے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد